Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں سیٹ اپ میں کون شامل ہوگا، نواز، زرداری ملاقات میں معاملات طے پا گئے

سیاسی افراد، سابق جوڈیشری کے افراد شامل ہوں گے، مضبوط ٹیکنوکریٹس باہر رکھنے کا فیصلہ
شائع 14 جولائ 2023 04:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دبئی ملاقات میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

دبئی میں ہونے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے۔

دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی، ملاقات میں وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کیا گیا۔

وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔

نگران سیٹ اپ میں سیاسی افراد اور سابق جوڈیشری کے افراد کو رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ نگران سیٹ اپ میں مضبوط ٹیکنوکریٹس نہ لانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے ناموں کو وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نگران وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ بروقت الیکشن کے لیے فوکس ہو کر انتخابات مقررہ وقت پر کروائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی قیادت نے اہم ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

dubai

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023