Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں 100 ارب روپے کے منصوبے جلد مکمل کرلیں گے، رانا ثناء اللہ

دنیا کیلئے اسلام آباد ہی پاکستان کا چہرہ ہے، وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 07:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، 100 ارب روپے کے منصوبے جلد مکمل کرلیں گے۔

اسلام آباد میں ویمن پولیس اسٹیشن جی سیون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوہے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویمن پولیس اسٹیشن کا آج سنگ بیناد رکھ دیا ہے، اسلام آباد میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے پولیس نے اہم کردار ادا کیا، اسلام آباد میں پولیس کے ادارے کو رول ماڈل ہونا چاہیئے، دنیا اسلام آباد سے ہی پورے ملک کا اندازہ لگاتی ہے، دنیا کے لیے اسلام آباد ہی پاکستان کا چہرہ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ایک سال اسلام آباد کو رول ماڈل بنانے کے لیے کام کیا، اسلام آباد میں اس وقت 150 ارب کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، 100 ارب روپے کے منصوبے جلد مکمل کرلیں گے، اسلام آباد میں سب سے بڑا منصوبہ بہارہ کہو فلائی اوور ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کے جتنے مطالبات تھے ہم نے پورے کیے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ڈسپلن سے عالمی سطح پر مثبت تشخص بڑھے گا، اسلام آباد پولیس کے شہداء کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی ممکن بنائی گئی، اسلام آباد پولیس میں 1700 نئی بھرتیاں کی گئیں، جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ہم نے آپ کے مطالبات کو پورا کردیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امید ہے اب اسلام آباد پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں پورا اترے گی، اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ رہا جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

PMLN

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

islamabad police