Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پھالیہ: ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی

حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام
شائع 05 جون 2023 08:54am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب کے شہر پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب پیش آیا جس میں تین خواتین بھی جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

punjab

traffic accident

phalia