Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آڈیو لیکس تحقیقات: ثاقب نثار کے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

پارلیمانی کمیٹی نے نجم ثاقب سمیت 3 افراد کے سمن جاری کردیے
شائع 01 جون 2023 05:38pm

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب سمیت 3 افراد کے سمن جاری کرتے ہوئے ان کی بینک تفصیلات طلب کرلیں۔

قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلم بھوتانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: آڈیو ریکارڈنگز کون کرتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

اجلاس کو وزارت قانون، ایف آئی اے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور دیگر 2 افراد کو رولز 227 کے تحت کمیٹی نے طلب کیا تھا، کمیٹی میں طلبی کے باجود نجم الثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیکس تحقیقات: عدالت نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کیخلاف کارروائی سے روک دیا

حکام وزارت قانون کا کہنا تھا کہ نوٹس کے بعد نہ آنے پرکمیٹی سمن جاری کرسکتی ہے، سمن کے بعد بھی کوئی کمیٹی کے سامنے نہ آئے تو وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

اسلم بھوتانی نے سیکرٹری کمیٹی کو ہدایت کی کمیٹی تین افراد کو سمن جاری کرے، ہمیں کسی کو طلب نہ کرنے کا عدالت کا کوئی حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کو چیلنج کردیا

رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے آڈیولیکس معاملے پر وزارت خزانہ حکام کو بلانے کی تجویز دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے، سابق چیف جسٹس کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھ رہا ہے۔

برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ وہ خود اپنے بیٹےکو یہاں بھیجتے، ثاقب نثار کو قانون پر یقین ہوتا تو بیٹے کو یہاں خود بھیج کر قانون پسند ہونے کا ثبوت دیتے۔

مزید پڑھیں: مبینہ آڈیو لیک: خصوصی کمیٹی کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بیٹے سمیت طلب کرنے کا فیصلہ

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویژن اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مہیا کرےکہ، یہ بھی دیکھنا ہےکہ آیا ان دنوں میں کوئی بینک ٹرانزکشن ہوئی، معاملے پر وزارت داخلہ کمیٹی کو اپنا موقف بتائے۔

حکام وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آڈیو پارلیمانی نظام کے لیے باعث تشویش ہے، پارلیمنٹ اس معاملےکا نوٹس لے سکتی ہے اور تحقیقات بھی کرسکتی ہے۔

قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کا کہنا تھا کہ قواعد کمیٹی کو اجازت دیتے ہیں کہ کسی کو بھی طلب کرے، پارلیمنٹ کی کمیٹی کے پاس سول کورٹ کی پاورز ہیں، کمیٹی کسی بھی فرد کو نہ صرف طلب کرسکتی ہے بلکہ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکتی ہے، عدالت نےکمیٹی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا، عدالت کے حکم کے بعد جسٹس فائز عیسٰی نے بھی کمیٹی چلائی۔

اسلام آباد

Saqib Nisar

Ex Chief Justice Saqib Nisar Son's Audio Leaked

najam saqib

Audio leaks Inquiry Commission

Politics June 1 2023

Special Parliamentary Committee