Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوگار سلمان احمد کی بہن کا شوہر کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

عدالت کی سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 11:07am

معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کی بہن نے گھر پر پولیس کے چھاپے اور شوہر کی بازیابی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کی بہن نے گھر پر پولیس کے چھاپے اور شوہر شاہد کو حراست میں لئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین احمد نے سلمان احمد کی بہن کی جانب سے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سلمان احمد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں، پولیس کی جانب سے ان کی بہن ثانیہ کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کی بہن اور دیگر گھروالوں کو حراساں کیا جا رہا ہے۔

وکیل نے استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان احمد کے بہنوئی کو 25 مئی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکارساتھ لے گئے ہیں، شاہد کو بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے، اور فریقین سے31 مئی کورپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

imran khan

sindh

PTI protest

pti leaders

salman ahmed