میئر کراچی کیلئے انتخانات کیخلاف درخواست: الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے لیے انتخانات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں میئر کراچی کے مرحلے کے انتخابات روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ ابھی یو سی چیئرمینز کے حلف کا معاملہ ہے، میئر کے الیکشن دور ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ یو سی چیئرمین پوری پارٹی کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے، درخواست کے ساتھ پارٹی کا اتھارٹی لیٹر منسلک نہیں کیا گیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے مئیر شپ کے مرحلے کے انتخابات روکنے کے لیےعدالت سے رجوع کیا، درخواست پی ٹی آئی یوسی چئیرمین ذیشان زیب نے دائر کی۔
پی آئی آئی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار یو سی چیئرمین کو بھی درخواست دائر کرنے کے بعد حراست میں لیا جاچکا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کئی پی ٹی آئی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں میئر شپ کے انتخاب کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے آج سے میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کونسل ممبر انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.