Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مشرقی یروشلم سمیت تمام علاقوں پرفلسطین کا اختیار چاہتے ہیں، عرب لیگ

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس، تنازعات کے حل کے لیے اتحاد پر زور
شائع 20 مئ 2023 11:05am
سعودی عرب میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی تصویر
سعودی عرب میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی تصویر

عرب لیگ نے اجلاس کے اعلامیہ میں تنازعات کے حل کے لیے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم سمیت تمام علاقوں پرفلسطین کا اختیار چاہتے ہیں۔

جدہ میں ہونے والےعرب لیگ نے اپنے 32 ویں سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں تنازعات کے حل کے لیے اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سربراہی اجلاس میں فلسطین اسرائیل تنازعہ، سوڈان، یمن، لیبیا اور لبنان میں پیش رفت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسئلہ فلسطین عربوں کا کلیدی مسئلہ تھا اور رہے گا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشرقی یروشلم سمیت 1966میں قبضے میں لیے گئے تمام علاقوں پر فلسطین کا مکمل اختیار چاہتے ہیں، بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے امن و امان قائم کیا جائے۔

مزید کہا کہ سوڈان بحران کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا جائے، سوڈان کے معاملے میں ہر طرح کی بیرونی مداخلت کو روکنا ہوگا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا کہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا خیرمقدم کیا گیا جس سے اس سے خطے میں استحکام آئے گا، یمن میں امن و استحکام کے ضامن ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

مزید کہا کہ عرب ممالک کے اندرونی امور میں بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی، مسلح ملیشیاؤں اور تنظیموں کی تشکیل کی بیرونی حمایت کو مسترد کرتے ہیں۔

Israel

جدہ

Syria

Palestine

Sudan

Yemen war

Palestinian Israeli Conflict

Arab League