Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ

وزیراعظم 6 مئی کو لندن میں رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے
اپ ڈیٹ 03 مئ 2023 02:27pm
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے وفد کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔

شہبازشریف 6 مئی بروز ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم لندن میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

london

Nawaz Sharif

lahore

qatar

PM Shehbaz Sharif

foreign tour

Politics 3 May 2023