Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے، طلال چوہدری

پرویزالہٰی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے، رہنما ن لیگ
شائع 29 اپريل 2023 09:25am
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے، پرویزالہٰی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر مسلم لیگ ن کے ردعمل میں طلال چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات الیکشن کے لئے کر رہے ہیں یا این آر او کے لئے؟ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں فواد صاحب!، آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے، جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پیسے لے کر ملک سے بھاگ گیا۔

یادرہے کہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں پرویزالہٰی کے گھر چھاپے کو مذاکرات سے جوڑا تھا۔

pti

PMLN

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

talal chaudhry

Politics April 29 2023