Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حارث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

حارث کی شمولیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17 ہوگئی
شائع 25 اپريل 2023 09:42am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد حارث کو کیوی ٹیم کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد حارث کی شمولیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

واضح رہے کہ محمد حارث کی شمولیت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر بیٹر شامل ہوگئے جبکہ حارث پاکستان کی جانب سے 4 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز راولپنڈی جبکہ بقیہ 3 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

PCB

lahore

odi series

Mohammad Haris

PAKvsNZ

odi squad