Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

دیگرعلاقوں میں مطلع ابرآلود اور بارش کا بھی امکان، محکمہ موسمیات
شائع 17 اپريل 2023 11:04am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورجزوی ابرآلود رہے گا اور سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان

پاکستان

خیبر پختونخوا

Met Office

Rain