Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان آکر بہت پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2023 08:15am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ براستہ دبئی رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے یار پہنائے گئے جبکہ سخت سیکیورٹی حصار میں مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا۔

کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کر یں گے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑی 13 اپریل کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو ہوگا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی ذمہ داریاں سنبھالنے لاہور پہنچ گئے ۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک گزشتہ روز پیر کو لاہور پہنچ گئے تھے۔

اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، ڈیرل مچل

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آنے والے کے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے پر جوش ہیں۔

ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان کے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں، کنڈیشنز ٹف ہوں گی تاہم وہ اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ۔

cricket

پاکستان

pak vs nz

PCB

lahore

new zealand cricket team