Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

فرانس میں دھماکے سے 2 رہائشی عمارتیں منہدم، 4 افراد ہلاک

10 افراد ملبے تلے دب کر زخمی، 30 دیگر عمارتوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 08:45am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

فرانس کے شہر مارسیلے میں رہائشی علاقے میں واقع 2 رہائشی عمارتیں دھماکے کے باعث منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں تیسری عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ علاقے کی تقریباً 30 دیگر عمارتوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا جبکہ امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Blast

France

Building Collapse

marseille