پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ پھر نظر انداز
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کیا۔
معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا، کمنٹری پینل میں بازید خان، سکندربخت، عروج ممتاز، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، کائل ملز، آسٹریلیا کی لیزا استھالیکر اور انگلینڈ کے مارک بوچرشامل ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق زینب عباس ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں پریزینٹرکے فرائض انجام دیں گی۔
پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کی منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ اور ریحان الحق ٹیم منیجرہوں گے۔
اس کے علاوہ اینڈریوپیوٹک بیٹنگ کوچ اورعمرگل بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ڈریکس سائمون اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق میجر (ر) اظہر عارف سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹیک 11 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کے بعد تقرریوں کا عمل مکمل ہونے پر ٹیم مینجمنٹ تصدیق کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔
Comments are closed on this story.