Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

اسکواڈ میں 2 نئے کھلاڑی بین لِسٹر اور کول میک کونچی بھی شامل
شائع 04 اپريل 2023 09:10am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

دورہ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

5 ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں 2 نئے کھلاڑی بین لِسٹر اور کول میک کونچی بھی شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کیویز کو دورہ پاکستان میں تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن اور فاسٹ بولرٹم ساؤتھی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے وائٹ بال سیریز کے لئے ثقلین مشتاق کواسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا ہے۔

کیوی ٹیم 14 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

New Zealand

پاکستان

pak vs nz

t20 series

odi series

Pakistan Tour