Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سینیٹ میں عراق جنگ کے پرانے اجازت نامے منسوخ کرنے کیلئے قانون سازی

سینیٹ میں قانون سازی کے حق میں 30 کے مقابلے میں 66ووٹ آئے
شائع 30 مارچ 2023 08:09am
امریکی سینیٹ فوٹو۔ العربیہ اردو
امریکی سینیٹ فوٹو۔ العربیہ اردو

امریکی سینیٹ میں عراق جنگ کے پرانے اجازت نامے منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کی گئی۔

امریکی سینیٹ نے عراق میں 1991اور 2003 میں فوجی طاقت کے خلاف قانون سازی کی۔

سینیٹ میں قانون سازی کے حق میں 30 کے مقابلے میں 66 ووٹ ڈالے گئے، قانون کی منظوری کے لئے درکار 51 ووٹوں سے کافی زیادہ دو طرفہ اکثریت ہے، قانون بننے کے لئے ری پبلکن کے زیر قیادت ایوان نمائندگان سے اسے پاس کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آخری بار فوجی طاقت کے اختیار کو 1974 میں منسوخ کیا گیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر یہ قانون سینیٹ اور ہاؤس دونوں سے پاس ہوجاتا ہے تو قانون پر دستخط کردوں گا، قانون منظور ہوگیا تو عراق اور خلیجی ممالک سے امریکا اپنی فوجیں نکال سکتا ہے۔

امریکی آئین کے تحت صدر کو نہیں بلکہ کانگریس کو جنگ کا اعلان کرنے کا حق حاصل ہے۔

Joe Biden

legislation

US President

us senate

USA

Iraq War

Permits