Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب تک 750 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کو حراست میں لے لیا گیا
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 08:47am
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 750 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، پی ٹی آئی کے رہنما حافظ ذیشان رشید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس نے خواتین سے مبینہ بدتمیزی کی۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔

تحریک انصاف کے مطابق انہیں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے اغواء کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کرکیا گیا ہے، اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔

انہوں نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر (آپ) سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب تک 750 کے لگ بھگ (پی ٹی آئی کے) لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سوچا تھا رمضان سلامتی کا مہینہ ہے شیطان بند ہوں گے لیکن ان شیطانوں کو یہ بھی احساس نہیں کہ غریب لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا ہے ان کا گھر اور خاندان جس اذیت میں ہوں گے خصوصاً جب واحد کمانے والا جیل ہو گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اظہر مشوانی کی گرفتاری پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس قوانین کو توڑ رہی ہے، پولیس تحریک انصاف کو نشانہ بنارہی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 740 سے زائد نہتّے کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں، یہ غریب لوگ ہیں جن میں سے بیشتر دیہاڑی دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہا مجرموں کے ٹولے کو رمضان المبارک کے تقدس کا بھی احترام نہیں جس میں لوگ محفوظ طریقے سے صوم و صلوٰة میں مشغول رہنا چاہتے ہیں، تمام گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے!۔

pti

imran khan

lahore

Police Raid

Fawad Chaudhary

azhar mashwani

hafiz zeeshan rasheed