Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

30 اپریل کو الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کیلئے متنازع ہوجاتے، مریم اورنگزیب

فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئےگا، وزیراطلاعات
شائع 23 مارچ 2023 03:24pm
تصویر/ ریڈیو پاکستان
تصویر/ ریڈیو پاکستان

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 30 اپریل کودونوں صوبوں میں الیکشن ہوتے توہمیشہ کیلئے متنازع ہوجاتے الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے الیکشن کمیشن نے صورتحال کومدنظررکھ کرفیصلہ کیا آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کومنصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہیں اور آرٹیکل224 کا تقاضا ہےنگراں حکومتیں قائم ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، دونوں صوبوں پرزبردستی الیکشن مسلط کیاجارہا ہے قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو دونوں صوبوں میں حکومتیں قائم ہوںگی،30 اپریل کو دونوں صوبوں میں الیکشن ہوتے توہمیشہ کیلئے متنازع ہوجاتے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ الیکشن30اپریل کوہوتےتوپنجاب،کےپی میں6ماہ پہلے اسمبلیاں ختم ہوجاتیں، الیکشن کمیشن نےفیصلےسےملک کوبڑےآئینی بحران سےبچالیا اور فیصلےسے ملک میں سیاسی استحکام آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے ایک شخص کی مرضی پرآئین نہیں چل سکتا وہ جب چاہے آئین توڑدے،جب چاہے اسمبلی توڑدے، یہ نہیں چلےگا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے جب چاہئےالیکشن کمیشن پرحملہ کرکےعدالت پردھاوا بول دےجب چاہےالیکشن ہوجائے،جوچاہےفیصلےآئیں،یہ نہیں چلےگا۔

ECP

Marriyum Aurangzeb

punjab

Elections