Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم آج سے انٹری دینے کیلئے تیار

گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کا امکان
شائع 21 مارچ 2023 10:23am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مضبوط مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں آنیوالا ہے جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی امکان ہے۔

بلوچستان میں آج شام کے بعد سے سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کی ساحلی پٹی کے اکثر مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

اسی دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخو کے بالائی علاقوں کے اکثرمقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھا بارش اور ژالہ باری بھی توقع ہے۔

صوبہ سندھ میں بھی کراچی سمیت 21 سے 23 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

پاکستان

punjab

Met Office

Rain

sindh

Heavy rain