Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے

دو ماہ میں سفارتخانے کھول جائیں گے، اہم کردار چین نے ادا کیا
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 09:01am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا دو ماہ میں سفارتخانے کھولنے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔

چین ،ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے جواب میں تینوں ممالک اعلان کرتے ہیں کہ مملکت اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مزید کہا کہ معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا شامل ہے۔

پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے آگے بھی امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دفتر خارجہ نے چین کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی بحالی کے لیے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا تھا تعلقات لیکن امریکا براہ راست معاہدے میں شریک نہیں تھا۔

Saudia Arabia

پاکستان

Iran