انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اسپیکرز اور سابق ممبران اسمبلی نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، آئین اور قانون کے مطابق انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن، صدر مملکت، وزارت قانون، پارلیمانی امور، کے پی اور پنجاب حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، اورعدالت عظمیٰ سے صوبائی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.