Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق دائر درخواست کو نمبر الاٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان
شائع 14 فروری 2023 12:06pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق دائر درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہ ہوا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر جلد سماعت کا امکان ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے، سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے صدر سپریم کورٹ بار کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریوں بھی فریق ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

punjab

KPK

Elections