Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید، اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط

بطور وزیرقانون ارکان پارلیمنٹ کواصل حقائق سے آگاہ کریں، خط
شائع 13 فروری 2023 11:56am
چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کیے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے خط میں مزید کہا کہ ذاتی طورپر عدالت میں موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا۔

خط میں کہا گیا کہ بطور وزیرقانون ارکان پارلیمنٹ کواصل حقائق سے آگاہ کریں۔

Nawaz Sharif

CJP

اسلام آباد

Attorney General of Pakistan

law minister

azam nazir tarar

Senate of Pakistan