Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے، نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) کی لندن میں صحافوہں سے غیر رسمی گفتگو
شائع 22 جنوری 2023 09:56am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے غیررسمی گفتگوکے دوران صحافی نے سوال کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ہو یا کوئی بھی اہم تعیناتی ہو اگر پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس شخص کو متنازع بنا دیتی ہے اس پر اپ کیا کہیں گے۔

جس پر نوازشریف نے کہا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے الیکشن آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز۔

جس کے جواب میں نوازشریف کاکہناتھا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔

pti

PMLN

london

Nawaz Sharif

Election

punjab

KPK