Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمری موصول، ایڈوائس پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے: گورنر کے پی

گورنر ہاؤس سے باہر ہوں، سیکریٹریٹ نے سمری موصول ہونے سے آگاہ کردیا، غلام علی
شائع 17 جنوری 2023 11:05pm
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی۔ فوٹو — فائل
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی۔ فوٹو — فائل

پشاور: گورنرہاؤس خیبر پختونخوا کو وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری موصول ہوگئی ہے۔

گورنرغلام علی کا کہنا ہے کہ میں گورنر ہاؤس سے باہر ہوں، سیکریٹریٹ اسٹاف نے سمری وصول کرلی ہے۔

غلام علی نے کہا کہ گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ نے سمری موصول ہونے سے آگاہ کردیا ہے، البتہ ایڈوائس پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نےخیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر غلام علی کو بھیج دی تھی، 48 گھنٹوں میں گورنر نے دستخط نہ کیئے تو اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔

peshawar

mehmood khan

KPK Assembly

governor kpk