Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرا علیٰ نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو بھیج دی

محمود خان نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی کی سمری پر دستخط کردیئے
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 11:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی۔

محمود خان نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی کی سمری پر دستخط کرکے گورنر غلام علی کو بھیج دی ہے، 48 گھنٹوں میں گورنر نے دستخط نہ کیئے تو اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔

دوسری جانب گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ میں گورنر ہاؤس سے باہر ہوں، سیکریٹریٹ اسٹاف نے سمری وصول کرلی ہے۔

غلام علی نے کہا کہ سیکریٹریٹ نے سمری موصول ہونے سے آگاہ کردیا ہے، البتہ ایڈوائس پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کا آخری اجلاس تھا اور تمام شرکاء کا مشکور ہوں کیونکہ تمام وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر اور ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا۔

اس سے قبل بھی محمود خان کہہ چکے تھے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد وہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا غلام علی کا مؤقف تھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری ابھی آئی نہیں تو کیا تبصرہ کروں لیکن پنجاب اسمبلی ٹوٹنی نہیں چاہیئے تھی، میں اب بھی کہتا ہوں کہ اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیئے۔

pti

peshawar

mehmood khan

KPK Assembly

governor kpk