ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی ندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور بھرپور تیاری سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کو مقرر وقت میں انتخابات کرانے کی تجویز دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی نگران سیٹ اپ کے بعد ہوگی جب کہ نگران سیٹ کے لئے ناموں کی منظوری نواز شریف خود دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اجلاس میں پارٹی کے اندر کالی بھیڑوں کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں شہباز شریف پارٹی کی صورتحال کی رپورٹ نواز شریف کو بھیجیں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں انتخابات ہونے کی صورت میں مریم نواز اور حمزہ شہباز انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، مریم نواز جنوبی پنجاب اور حمزہ شہباز بالائی پنجاب میں جلسے کریں گے۔
واضح رہے کہ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر آج رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
Comments are closed on this story.