Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی، عمران خان

یہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 13 جنوری 2023 06:12pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی اسٹیبلشمنٹ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی، یہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مونس الہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

186 ممبران پورے ہونے پر پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے، مگر ہم نے 186 ارکان پورے کر کے دکھا دئیے۔

واضح رہے کہ گورنر آج رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہو جائے گی۔

گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے، دونوں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے اپنےامیدواروں کے نام گورنر کو بھیجیں گے، تین دن میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر اسمبلی کے پاس جائے گا۔

pti

imran khan

lahore

punjab assembly

KPK Assembly

Monis Elahi