Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے شروع ہوگئے
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 01:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو اہم ہدایات دیں گے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو (ن)لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور پوزیشن کتنی مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟

دونوں (ن)لیگی رہنماؤں نے گفتگو کے دوران تمام پہلوؤں پر مشاورت کی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi