Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر اسمبلی تحلیل کی سمری بھجوائی تو آئین کے مطابق دیکھیں گے، گورنر کے پی

اسمبلیاں نہ توڑی جائیں، حاجی غلام علی کا مشورہ
شائع 12 جنوری 2023 11:37pm
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی۔ فوٹو — فائل
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی۔ فوٹو — فائل

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اسمبلیاں تحلیل کرنےسے ملک میں بحرانی کیفیت کا خدشہ ہے، ملکی مفاد کو عزیز رکھنے والے کبھی ایسے فیصلے نہیں کرتے، اگر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجوائی تو آئین کے مطابق دیکھا جائے گا، البتہ ذاتی مشورہ ہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان اور ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی توڑنے کا اعلامیہ جاری ہونے کا انتظار ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم بھی اسمبلی توڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط کرکے سمری گورنر بلیغ الرحمان کو ارسال کردی جو کہ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکی ہے۔

punjab assembly

KPK Assembly

Haji Ghulam Ali

governor kpk

Assembly dissolution