Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی تحلیل کے بعد کے پی اسمبلی توڑیں گے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

پنجاب اسمبلی کی توڑنے کا اعلامیہ جاری ہونے کا انتظار ہے، پریسٹر سیف
شائع 12 جنوری 2023 09:18pm
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف۔ فوٹو — فائل
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف۔ فوٹو — فائل

پشاور: ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم کے پی اسمبلی توڑیں گے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نےکہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ابھی گورنر کو ارسال نہیں کی گئی، وزیراعلیٰ محمود خان دو دن بعد سمری گورنر کو بھیجیں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی توڑنے کا اعلامیہ جاری ہونے کا انتظار ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم بھی اسمبلی توڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط کرکے سمری گورنر بلیغ الرحمان کو ارسال کردی جب کہ گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔

peshawar

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

KPK Assembly

Assembly dissolution

Barrister Muhammad Ali Saif