Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ نے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے ہراکر سیریز برابر کردی

قومی ٹیم نے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر 181 رنز بنا کر کیویز گیند بازوں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 10:32pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی کی جس میں کیویز 50 ویں اوور میں 261 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگز

کیویز کی جانب سے ڈیون کانوے 101، کپتان کین ولیئمسن 85 اور مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب بولنگ میں قومی ٹیم کے محمد نواز چار، نسیم شاہ تین اور حارث رؤف، اُسامہ میر ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری اننگز

نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 43 اوورز میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے ہوئے 181 رنز بنا کر کیویز گیند بازوں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

بیٹنگ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 79، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا سکے۔

مہمان ٹیم نےشاندار انداز میں ہدف کا دفاع کیا، نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی، اسپنر اِش سودھی دو، دو جب کہ فرگوسن، سینٹنر، بریسویل اور گلین فلپس ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کُن میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں 13 جنوری بروز جمعے کو کھیلا جائے گا۔

New Zealand

پاکستان

karachi

Pakistan Cricket Team

odi series

PAK V NZ