Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، موٹروے ٹریفک کیلئے بند

غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موٹر وے پولیس
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 09:08am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 فیض پور سے رجانہ اور ملتان سے گوجرہ تک بند کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 کو بھی ملتان سے سکھر تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، موٹرویز بند ہونے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا، ملتان روڈ، راوی پل، شاہدرہ چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک سستی روی کا شکار ہوگئی۔

دوسری جانب سے شدید دھند نے فلائٹ آپریشن بھی متاثر کر رکھے ہیں، لاہور اور فیصل آباد آنے والی کئی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔

جدہ سے لاہور اور دبئی سے فیصل آباد آںے والی فلائٹس کو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے لاہور آںے والی پرواز بھی واپس بھیج دی گئی۔

پاکستان

lahore

punjab