Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائیکورٹ کے فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی توڑ دیں گے، فواد چوہدری

استعفوں کی منظوری کیلئے تاریخ بتائے بغیر اگلے ہفتے اسمبلی جائیں گے، پی ٹی آئی
شائع 24 دسمبر 2022 06:00pm
پی ٹی آئی رہنماؤں کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
پی ٹی آئی رہنماؤں کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ اسلام آباد تک پہنچ چکی ہے، پاکستان عدم استحکام کا شکار جب کہ افغانستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، ہمارے 127 ارکان اسمبلی کے استعفے 8 ماہ سے منظور نہیں ہو رہے، اسمبلی آنے کا اعلان کرتے ہیں تواسپیکر بھاگ چھٹیوں پر چلے جاتے ہیں، لہٰذا اب غیر اعلانیہ طور پر اسپیکر کے پاس جانے کا سوچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کے لئے پھر اسمبلی جائیں گے، اب تاریخ بتائے بغیر اگلے ہفتے اسمبلی جائیں گے تاکہ اسپیکر پھر نہ بھاگ جائیں۔

پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزا لہیٰ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ارکان موجود ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

pti

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Fawad Chaudhary

politics dec 23 2022