Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیلے گی
شائع 22 دسمبر 2022 11:07am
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔

پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ سال دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کروطن واپس لوٹ گئی تھی۔

cricket

New Zealand

پاکستان

karachi

test series

PAK V NZ