Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھند کے باعث 3 موٹرویز بند، گاڑیاں حادثات کا شکار

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
شائع 22 دسمبر 2022 08:36am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسی باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کولاہور سے بلکسراور موٹروےایم 3کوفیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

شاہ کوٹ میں دھند کے باعث رکشہ اور بس میں ٹکر

دوسری جانب شاہ کوٹ میں سانگلہ موڑ پر دھند کے باعث تیز رفتار رکشہ بس سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں رکشے میں سوار بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بہاولپور میں شدیددھند کے باعث کار نہر میں گرگئی

ادھر بہاولپور میں شدیددھند کے باعث کار نہر میں گرگئی،جس کے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نےزخمیوں کونہرسےنکال کراسپتال منتقل کردیا جبکہ کار میں 6 افراد سوار تھے۔

lahore

punjab

fog

moterway

traffic accident