Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمیز راجہ پہلے ٹیسٹ میں شکست پر مایوس، اگلے میچ کیلئے کھلاڑیوں کو کیا ہدایت دی؟

راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، پلیئرز تھوڑی اورجان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا
شائع 06 دسمبر 2022 02:50pm
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ نے پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے ٹیم کو اگلے میچ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ سےملاقات کی جس میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہارکیا ۔

رمیز راجہ نے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، پلیئرز تھوڑی اورجان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کوکھیلنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں سب کھلاڑی جان ماریں فاسٹ باؤلرزکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیسٹ سیریزمیں پاکستانی اسکواڈ مشکلات کا شکارہے ۔

ادھر انجری کے باعث فاسٹ باؤلرحارث روف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، ڈاکٹرز نے 2 ہفتے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3میچز پر مشتمل سیریزکا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبرتک ملتان میں کھیلا جائےگا ۔

پاکستان

PCB

England

test series

ramiz raja

rawalpindi test