Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پنجاب آج بھی دھند کی لپیٹ میں، پشاور موٹر وے بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں

خانیوال میں دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 8 افراد زخمی
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 10:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پنجاب کے مختلف شہر آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ہرطرف دھندہی دھند ہے ، راستے دھند میں گم ہوگئے، راجن پور، شاہ کوٹ، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں دھند کا راج ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند جبکہ موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک بند کردیا گیا۔

موٹر وے ایم 5 کو کئی مقامات پر دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان تا اسماعیلیہ تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، گاڑیوں پر دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب پشاور میں خشک سردی اور شدید دھند کا راج ہے، شدید دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد موٹروے ایم 1 ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

موٹروے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خانیوال میں دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 8 افراد زخمی

خانیوال میں مہر شاہ کے قریب دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار مسافر بس گجرات سے صادق آباد جارہی تھی۔

لاہور کا آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

ادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

lahore

punjab

fog

traffic accident

Khanewal

air quality index