Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان نے خود کش بمباروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا‘

عمران خان کے بیان پر ن لیگ کا ردعمل آگیا
شائع 03 دسمبر 2022 08:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر خودکش حملہ آور بننے کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

عمران خان نے آج پارلیمانی کمیٹی سے اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیسے آدمی کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ”پاکستان وہ ریاست ہے جس نے خودکش بمباروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ یہ بیان ان لاکھوں شہداء کی توہین ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔“

PMLN

imran khan

suicide attack

Azam Swati

POLITICS DEC03 2022