چین سے 44 جدید نئی ٹرین بوگیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
چین سے آنی والی کوچز میں اکنامی، پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں۔
مسافروں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی چوالیس کوچز کراچی پورٹ پہنچ گئیں، جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوگا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدام کے تحت چین سے منگوائی گئی 44 جدید بوگیاں ”ڈا این“ نامی بحری جہاز سے کراچی پورٹ پہنچیں۔
چین سے آنی والی کوچز میں اکنامی، پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی۔
اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں۔
پارلر کار کوچز میں آرام دہ نشتیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی، نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہے۔
china
پاکستان
Pakistan Railways
Train Coaches
مقبول ترین
Comments are closed on this story.