Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کا ایران میں مظاہروں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

تحقیقات کرانے کی قرار داد پیش، پاکستان اور چین نے مخالفت کردی
شائع 25 نومبر 2022 08:48am
تہران کی سڑکوں پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج ملک بھر کے شہروں میں پھیل گیا ہے، تصویر: اے ایف پی
تہران کی سڑکوں پر خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج ملک بھر کے شہروں میں پھیل گیا ہے، تصویر: اے ایف پی

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران میں مظاہروں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جینوا میں ایران میں مظاہروں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایران میں ہونے والے مظاہروں کی تحقیقات کرانے کی قرار داد پیش کی گئی۔

قرار داد کے حق میں 25 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 6 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی اور 16 ممالک غیر حاضر رہے جن میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔

امریکا، برطانیہ، جاپان اور دیگر یورپی ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں میں شامل ہیں جبکہ پاکستان اور چین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

یاد رہے ایران میں مہساامینی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک مظاہرے جاری ہیں جن مظاہروں میں 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

china

پاکستان

United States

Iran

Iran Protest