Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے

حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا
شائع 24 نومبر 2022 10:07am
دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا فوٹو: اے ایف پی
دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا فوٹو: اے ایف پی

لکی مروت میں پولیس چوکی منظر فقیر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں منظر فقیر پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

جوابی کارروائی سے پولیس نے حملہ اوروں کا حملہ پسپا کر دیا، حملے میں چوکی میں موجود تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

Terrorists Arrest

lucky marwat

police station