Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غلام علی نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

نئے گورنر کے پی سے حلف چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے لیا
شائع 23 نومبر 2022 07:03pm
گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری۔ فوٹو — اسکرین گریب
گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری۔ فوٹو — اسکرین گریب

جمعیت علماء اسلام کے غلام علی نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔

نئے گورنر کی تقریبِ حلف گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے غلام علی سے حلف لیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی

سمری موصول ہونے کے بعد صدر علوی نے آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر غلام علی کی بطور گورنر تعیناتی کی۔

خیال رہے کہ غلام علی کا تعلق جے یو آئی ایف سے ہے جو 2009 سے 2015 تک سینیٹر رہ چکے ہیں جب کہ انہیں 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

KPK

peshawar

JUIF

Haji Ghulam Ali

governor kpk