Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا
شائع 21 نومبر 2022 12:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کرلیا گیا،

لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ سے 3 ٹیسٹ کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ کی جگہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ میں اچھا کھیلا، بابراعظم اورٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے جبکہ انگلش ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

پاکستان

PCB

England

test series

test squad

Pak vs Eng test