Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اسحاق ڈار نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کو نواز شریف کا پیغام پہنچادیا

ملاقات میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 18 نومبر 2022 10:46am

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے ہمراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ اسحاق ڈارنے سابق وزیراعظم نوازشریف کا خصوصی پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کوپہنچایا۔

جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس جا کرآصف زرداری اوربلاول بھٹوسے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امورپرغورکیا گیا۔

اسحاق ڈارنے آصف زرداری کوبھی نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Asif Ali Zardari

PPP

JUIF

Molana Fazal ur Rehman