Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں‘ عدالت

پی ٹی آئی دھرنا، راستوں کی بندش کے کیس میں آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 12:12pm
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مری روڈ کو شمس آباد کے مقام سے بلاک کیا گیا ہے،  تصویر: نمائندہ آج نیوز عثمان مظفر
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مری روڈ کو شمس آباد کے مقام سے بلاک کیا گیا ہے، تصویر: نمائندہ آج نیوز عثمان مظفر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنا اورسڑکوں کی بندش کیخلاف کیس کی آئندہ سماعت پرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامرفاروق نے راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد 17نومبرکورپورٹ پیش کریں۔

آج کی سماعت میں وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیرخٹک عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ روکنے کے انتظامات مکمل، اسلام آباد کنٹیرز بستی بن گیا

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ موٹروے وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے، حکومت اسے کیوں نہیں کھلواتی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤکرنے والوں کی ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاءاینڈآرڈرصوبائی حکومت کامعاملہ ہے، اس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوتاہے پھروہ کیوں آپ بند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے کارکنوں کو سڑکیں کھولنے کی ہدایت کردی

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامرفاروق نے اپنے ریمارکس میں مزید کہاکہ پورے اسلام آباد میں کنٹینرایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اورہی حالات ہیں، کنٹینرلگانے کےبجائے کوئی اورطریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے۔

Islamabad High Court

islamabad police

PTI protest