Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں ڈینگی، مزید 279 افراد مرض کا شکار ہوگئے

ڈینگی مچھر کے وار ختم نہ ہوسکے۔
شائع 22 اکتوبر 2022 11:13am
فوٹو (روئٹرز)
فوٹو (روئٹرز)

پنجاب میں ڈینگی مچھر نے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 279 افراد کو نشانہ بنا لیا، لاہور سے مزید 142 افراد مرض کا شکار ہوگئے۔

پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار ختم نہ ہوسکے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے مزید 279 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں لاہور سے142 ، راولپنڈی سے58 اور گوجرانوالہ سے 32 مریض شامل ہیں۔

اب تک لاہور سے سات، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے تین تین جبکہ گجرات سے ایک مریض دم توڑ چکا ہے۔

رواں برس بارہ ہزار چھ سو چھہتر افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار ایک سو دو مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صوبے بھر میں ڈینگی لاروا تلفی کا کام بھی جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار ایک سو نو ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا برآمد کرکے تلف کیا گیا۔

پاکستان

lahore

punjab

dengue