Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی: سعید غنی

تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
شائع 16 اکتوبر 2022 04:39pm
صوبائی وزیر سعید غنی (فوٹو:فائل)
صوبائی وزیر سعید غنی (فوٹو:فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی، بدمعاشی اور بدتمیزی تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے۔

اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکیم بلوچ کی یقینی فتح سے تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلال غفار نے شکست کے خوف سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا، جس میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

علی زیدی نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمنی انتخابات میں ملیر میں پیپلزپارٹی دھاندلی کر رہی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے بلال غفار پر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں بلال غفار زخمی ہوگئے۔

PMLN

پاکستان

Rana Sanaullah

Federal Minister