Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ نے بتانا ہے اپنے کپتان کو ہارنے نہیں دیں گے: عمران خان

اگر میں کرپٹ ہوتا تو میں بھی نواز شریف کی طرح باہر باگ جاتا
شائع 13 اکتوبر 2022 06:17pm
ہمیں دوسروں کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
ہمیں دوسروں کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر گرپٹ ہوتا تو میں بھی نواز شریف کی طرح باہر بھاگ جاتا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ دو خاندان 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں، چوروں نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا اور قوم کو مقروض کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چوروں پر اربوں روپے کے کیسز ہیں، میںح ان کا عدالتوں میں بھی مقابلہ کر رہا ہوں اور اگر میں کرپٹ ہوتا تو میں بھی نواز شریف کی طرح باہر باگ جاتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انصاف ہو تو خوشحالی آتی ہے، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا ہے اور بتانا ہے کہ آپ اپنے کپتان کو ہارنے نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب میری حکومت تھی ہم نے دہشتگردی پر قابو پا لیا تھا، میں نے اپنی حکومت میں ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا البتہ ہمیں دوسروں کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی۔

Nawaz Sharif

imran khan

Mardan

PTI jalsa

by-election

politics Oct 13 2022