Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اپنی انا کیلئے انتشار پیدا کرنے سے باز رہے: احسن اقبال

عمران خان دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے۔۔
شائع 09 اکتوبر 2022 07:00pm
وفاقی وزیر احسن اقبال (فوٹو:فائل)
وفاقی وزیر احسن اقبال (فوٹو:فائل)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی انا کیلئے انتشار پیدا کرنے سے باز رہے، حکومت کے پاس سنگین اور گھناؤنے ثبوت آچکے ہیں، عمران نے دنیا سے کروڑوں روپے جمع کر کے اپنی سیاست کیلئے استعمال کئے، اس کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران کے کہنے پر غیرقانونی اکاؤنٹ چلانے والے بھاگتے پھر رہے ہیں، منی لانڈرنگ والے تاثر دے رہے ہیں کہ انکے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، عمران خان دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، وہ خود رسیدیں دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان فنانشل ٹائمز کیخلاف مقدمہ کریں، عمران کو پتہ ہے وہاں کیس کیا تو ان کے جھوٹ کا ثبوت سامنے آجائے گا، عمران چاہتے ہیں صوبے اور وفاق میں جنگ چھڑ جائے، یہ ارتغرل غازی نہیں بلکہ پاکستانی ہٹلر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی لشکر کشی سےفتح نہیں کرسکتا، نہ ہی کسی کو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے، انتشار پھیلانے والوں کی مثال دیوار سے ٹکر مارنے والوں کی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، مشکل میں گھرے افراد کی مدد کا ہے، پی ٹی آئی پاکستان میں آئینی انتشار پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ و بلوچستان میں الیکشن کا نام لیں گے تو وہ آپ کا سر پھاڑ دیں گے، وہ کہیں گے کہ ہم مصیبت میں ہیں آپ کو الیکشن کی پڑی ہے۔

PMLN

Ahsan Iqbal

پاکستان

Federal Minister